عمران خان کو بیٹوں کی یاد ستانے لگی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کو اپنے بیٹوں کی یاد ستانے لگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیٹوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ” ان دنوں مجھے صرف ایک چیز یاد آتی ہے جو اپنے بیٹوں کے ساتھ ہمارے شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر ہائکنگ کرنا ہے۔

اللہ نے پاکستان کو دنیا کی بہترین پہاڑی ٹریکنگ سے نوازا ہے۔ انشا اللہ ایک دن ہم پاکستان کو دنیا کا سکینگ کیپیٹل بنائیں گے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close