زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ، مزید 120 ملزمان کی شناخت کر لی گئی

لاہور(آئی این پی) زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تمام ریکارڈ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران کو دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی 8 مئی کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close