سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ

لاہور(آئی این پی)تھانہ گلبرگ پولیس لاہور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا ایک روزہ سفری ریمانڈ حاصل کرلیا۔سفری ریمانڈ کی درخواست منظوری کے بعد پولیس اعجاز چوہدری کو لیکر لاہور روانہ ہوگئی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا سفری ریمانڈ سول جج راولپنڈی عمران اکرم نے دیا۔اعجاز چودھری کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سینٹر اعجاز چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔لاہور پولیس کے مطابق اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ گلبرگ میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close