پی ٹی آئی پنجاب میں نئے عہدیدار، عمران خان نے نئے ساتھیوں کو ذمہ داریاں سونپ دیں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صداقت علی عباسی کو پی ٹی آئی کا صدر شمالی پنجاب جبکہ فرخ حبیب کو صدر جنوبی پنجاب مقرر کر دیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے، صداقت علی عباسی اپنے نئے عہدے کے فرائض سر انجام دیں گے۔فرخ حبیب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سمیت اپنے نئے عہدے کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close