تحریک انصاف نے زمان پارک میں مشروط سرچ آپریشن میں مکمل تعاون کی پیشکش کر دی

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے میڈیا کی موجودگی میں زمان پارک میں سرچ آپریشن میں مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ میڈیا کی موجودگی میں سرچ آپریشن کریں مکمل تعاون کریں گے، میڈیا نمائندگان چاہیں تو سرچ آپریشن کی براہ راست کوریج کریں۔خیال رہے کہ پولیس نے زمان پارک جانے والی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے جبکہ وہاں پولیس کی بھاری نفری بھی دیکھی گئی ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے سرچ آپریشن سے قبل ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے بیٹھ کر بات کریں اور مسئلے کا حل نکالیں جو صرف الیکشن کی صورت میں ہی نکلے گا، میں نے اور پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے کبھی پرتشدد واقعات کی ہدایت نہیں کی۔واضح رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں جبکہ تحریک انصاف غیر ریاستی عناصر کا روپ دھار رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close