عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر نے کی حکمت عملی طے کر لی گئی

لاہور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں پارٹی کے ٹکٹس ہولڈرز کا اجلاس زمان پارک میں ہوا۔پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے طلب کیا، زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال، رفاقت گیلانی، نور الحق قادری سمیت پنجاب کے متعدد ٹکٹس ہولڈرز شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں کارکنوں اور رہنماں کی گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب میں ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close