مریم نواز کی طرف سے عوام کو بلوائی کہنے پر پی ٹی آئی رہنما کا سخت رد عمل

لاہور(آئی این پی)اکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوائی کہنا عوام کی توہین ہے، اس وقت پورا پاکستان حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔مریم نواز کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آپ نے زندگی میں کبھی الیکشن نہیں لڑا، عوام میں مقبولیت کیا ہوتی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اس جابر اور فاسق حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، انشا اللہ ظلم کا یہ سورج ڈوبے گا اور عوام کی فتح ہو گی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے آپ نے خصوصی طیارہ تیار رکھا ہے جس پر فورا فرار ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close