عمران خان کی گرفتاری، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے، امتحانی پرچے منسوخ

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر فوری ایکشن لے لیا ہے اور پنجاب بھر میں نویں جماعت کا کل کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔۔ہے۔ پنجاب کےسیکرٹری ہائرایجوکیشن کے مطابق نویں جماعت کا ترجمتہ القرآن کے پرچےکی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔۔۔سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل پنجاب بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔۔۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی کل بند رہیں گے۔۔۔۔ اس حوالے سےصدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے اعلان کیا ہے کہ کل ملک بھرپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close