خانیوال (آئی این پی) دس مسلح افراد کا شادی والے گھر دھاوا، نشہ میں دھت اسلحہ کے زور پر جہیز کا سامان، زیورات، نقدی چھین کر فرار، جاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں، سائل کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، اگر انصاف نہ ملا تو آئی جی پنجاب کے آفس کے باہر خودکشی کرلوں گا، سائل تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی چک نمبر82 دس آر کے رہائشی خدا بخش نے ار پی او ملتان کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اپنایا کہ 26 نومبر کو بیٹے کی شادی تھی
مہندی کے روز پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ملازمین محمد عاصم محمد اخلاق، عدنان اور سات نامعلوم افراد نے میرے گھر اسلحے کے زور پر دھاوا بول مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گالم گلوچ کرتے رہے۔ محمد عاصم اور دیگر نے کہا کہ تمہارے گھر کی تلاشی لینی ہے کسی نے روکا تو جان سے مار دیں گے محمد عاصم محمد اخلاق اور عدنان اور دیگر نے میرے گھر کی مکمل تلاشی لی اور گھر میں پڑے زیورات قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے جاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے سائل خدا بخش نے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو ائی جی پنجاب کے افس کے باہر میں خود کشی کر لوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں