ٹک ٹاک شوق دو کمسن بچوں کی جان لے گیا

خانیوال (آئی این پی)ٹک ٹاک شوق دو کمسن بچوں کی جان لے گیا ۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے بچے سے ٹک ٹاک بناتے ہوئے ضلع کوہاٹ میں اچانک گولی چلنے سے چھوٹا بھائی جا ں بحق جبکہ بڑے بھائی نے خود کو ولی ماری لی ۔کوہاٹ پولیس انسپکٹر واجد علی خانیوال ۔ضلع کوہاٹ کے علاقے گھمکول شریف میں کچھ عرصہ قبل رہائش پذیر ہونے والے بچے جو کہ ضلع خانیوال کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ،

کمسن بچوں نے گھر میں لوڈڈ پسٹل کو سکول واپسی پر اٹھایا اور ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے ایک بچہ سے اچانک گولی چلنے سے مبینہ طور پر چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ نے والدین کے ڈر سے خود کو گولی ماری لی ان دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب 10 اور 12 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں جبکہ کوہاٹ پولیس کے مطابق اس دوران یہ سارا واقعہ ان کی ننھی بہن بھی دیکھ رہی تھیں پولیس کے مطابق یہ والدین کی اسلحہ کو گھر میں غیر ذمہ دارانہ طور پر رکھنے کا نتیجہ ہے ،گولی لگنے کے بعد بچوں کو ہسپتال کوہاٹ پہنچایا گیا مگر وہ پہلے سے ہی جاں بحق ہو گئے تھے بچوں کا والد مزدوری کی غرض خانیوال سے کوہاٹ منتقل ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close