خورد برد کی شکایات، صوبہ بھر میں خوراک کے 10سالہ آڈٹ کا فیصلہ

خانیوال (آئی این پی)نگران حکومت کی جانب سے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں خوراک کے 10سالہ آڈٹ کا فیصلہ کیاگیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں میں خرید کی گئی گندم ملز کو فراہمی سبسڈی کے ریکارڈ کی چانچ پڑتال کی جائیگی اور سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کی گئی

خراب گندم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیگی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ خورات کی جانب سے گندم کی فراہمی خریداری اور اس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close