سیاح خاتون کو بوائے فرینڈ نے قتل کر کے لاش گڑھے میں دفن کر دی

افریقی ملک ماریشس کے جزیرے پر مبینہ طور پر خاتون سیاح کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کردیا، واردات میں مقتولہ کی زبان بھی کاٹ دی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 29 سالہ خاتون کی شناخت زالیا شامی گلوا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک یونیورسٹی میں بطور استاد کام کرتی تھی، اس کے سینے پر چاقو سے کئی وار بھی کیے گئے ہیں، سب سے ہولناک بات یہ تھی کہ اس کی زبان اور گلا بھی کاٹا گیا، جس کے بعد اس کی برہنہ لاش کو ایک گڑھے میں دفن کر دیا گیا تھا۔پولیس نے 29 سالہ پُریاویر سنگھ سندر نامی آئی ٹی انجینئر کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ ماریشس کا رہائشی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خاتون سیاح سے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملا تھا، ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے خاتون سیاح کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو مسخ بھی کیا تھا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بے وفائی کا شک ہونے پر اپنی دوست روسی خاتون کو قتل کیا تھا۔ڈیلی میل کے مطابق خاتون اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر ملزم کے ساتھ جزیرے پر سیر کرنے کا پروگرام بنایا تھا، تاہم اس سے پہلے ہی اس کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close