اداروں کے فیصلوں سے الیکشن کمیشن معذور ہو چکا ہے، سینئر ن لیگی لیڈر نے تشویش ظاہر کر دی

جڑانوالہ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلوں سے الیکشن کمیشن معذور ہوچکا ہے،الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔جڑانوالہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ مفلوج الیکشن کمیشن صاف الیکشن کا انعقاد کیسے کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ ن سے بڑی جماعتیں رابطہ کر رہی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پورے صوبے میں کسی بھی حلقے میں ابھی ٹکٹ جاری نہ ہوا، پارٹی کے ساتھ وابستگی پر نااہلی کی سزا بھگتی لیکن ساتھ نہیں چھوڑا۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close