سانحہ جڑانوالہ کیوں رونما ہوا؟ پولیس نے نیا انکشاف کر دیا

جڑانوالہ(آئی این پی)سانحہ جڑانوالہ سے متعلق فیصل آباد پولیس کی جانب سے بڑا دعوی سامنے آگیا جس کے مطابق سانحہ کی اصل وجہ مسیحی برادری کے 2 افراد کی آپس میں ذاتی رنجش تھی،ترجمان فیصل آباد پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، ملزم پرویز مسیح کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا،

ترجمان کے مطابق ملزم پرویز مسیح کی جانب سے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی گئی اور اس سلسلے میں اس نے ایک اجرتی قاتل کو پیسے اور موٹر سائیکل بھی فراہم کی تاہم قتل کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،ترجمان نے بتایا کہ قتل کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم پرویز نے توہین قرآن کی گھنائوئی سازش کی اور اس سازش میں اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی شامل تھے ،پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی جسے دیکھ وہاں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس کے نتیجے میں مسیحی بستوں میں گھر اور چرچز نذز آتش ہوئے،ترجمان کے مطابق مقدمے میں ملزم پرویز مسیح اور عمیر راجہ سمیت 3افراد زیر حراست ہیں،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16اگست کو جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب کے الزامات کی پاداش میں مسیحی بستیوں میں گھر اور چرچز کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close