سانحہ جڑانوالہ، تین اہم گرفتاریاں کر لی گئیں

لاہور (پی این آئی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان سمیت بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے تانے بانے دشمن انٹیلی جنس ایجنسی سے ملتے ہیں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ دو مسیحی بھائیوں کے علاوہ تین دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے، سرگودھا میں قرآن کی بےحرمتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، جڑانوالہ اور سرگودھا واقعات کے ذمے داروں کو گرفتار کر لیا ہے، توہین قرآن کرنے والوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ اب ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close