نواز شریف خوشخبریاں لے کر آ رہے ہیں، ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

دولتالہ(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا، نواز شریف ملک کے لیے خوشخبریاں لے کر آ رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی اٹل ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے ملک میں جہاں جہاں میگا پراجیکٹ نظر آئیں گے ان پر مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، نواز شریف نے گھر جانا پسند کیا لیکن ایمان کا سودا نہیں کیا، نواز شریف کے مخالفین بھی آج گواہی دے رہے ہیں کہ انہیں غلط طریقے سے ہٹایا گیا۔مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایک فتنہ تھی، 16 ماہ کی حکومت نہ لیتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے امریکی صدر کی جانب سے اربوں ڈالر کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے، آج پاکستان کے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ پاکستان کو اس بحران سے میاں نواز شریف ہی نکال سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close