میرپورخاص(انٹرنیوز)صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص سے اسرائیل جانے والے پاکستانی شہریوں کے بعد پنجاب سے بھی شہریوں کے جانے کا انکشاف ہوا، جن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی۔ پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے اسکینڈل مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کی تحقیقات کے بعد درج مقدمات کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ ملزمان کی 118 ٹرانزیکشن پوسٹ آفس میرپور خاص سے وصول کی گئیں ہیں۔پنجاب کے شہر گجرانوالا اور گجرات سے کئی خاندانوں کو فنڈز اسرائیل سے بھیجے جاتے رہے ہیں، تفتیشی رپورٹ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔مذکورہ رپورٹ میں بتایا کہ کئی ادارے اسرائیل سے فنڈز منتقل کر رہے ہیں، جبکہ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک سے اسرائیل سے پاکستان بھیجے جانے والے فنڈ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے نے رپورٹ میں کہا کہ حساس معاملہ ہونے کے باوجود اسٹیٹ بینک نیکارروائی کیوں نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں مقیم مزید 5 پاکستانیوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ایک اسرائیلی ایجنٹ کی اہلیہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق امانت کی پاکستانی اہلیہ 4 دہائیوں سے اسرائیل میں مقیم ہیں اور وہ کئی پاکستانیوں کو اسرائیل بلا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں