ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

گوجرہ(آئی این پی) موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے، حادثے میں دونوں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد ریاض اور کوثر بی بی کے نام سے ہوئی،ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔