فیصل آباد کے سمندری گورنمنٹ وومن کالج میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق طالبہ چھت سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوئی تھی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں