شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر میں مسلح شخص نے خاتون اور اس کی چار بیٹیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو مسلح شخص نے بیوی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے تین سال قبل ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور وہ چار بیٹیوں کی ماں تھی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close