سب انسپیکٹر شہید

سب انسپکٹر شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ باہلک میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر احمد رضا نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اشتہاری ملزمان اظہر اور رؤف کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر احمد رضا زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور شہر بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close