پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسلح افراد کی صدر تھانے کے حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک وقعہ تاندلیانوالہ کے صدر تھانے میں پیش آیا، حوالات میں بند ملزمان 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر سی پی او کامران عادل موقع پر پہنچ گئے۔سی پی او کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ تھانےکی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں