فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نیا کیس سامنے آ گیا

فیصل آباد میں گھر میں کام کرنے والی 16 سال کی لڑکی پر مبینہ تشدد کیا گیا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے گئے۔

پولیس کے مطابق بچی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالک اور اس کی بیوی کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سال کی لڑکی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مالک مکان اور بیوی نے کام نہ کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close