فیصل آباد میں کمسن 2 بچیوں کے قتل کی ایف آئی آر باپ، دادا اور دادی کے خلاف درج

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ میں 2 کمسن بچیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق والدہ کی مدعیت میں بچیوں کے والد، دادا اور دادی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کمسن بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے گلا دبا کر قتل کرنے والے والد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اکمل نے آج صبح گھریلو جھگڑے پر 6 اور 8 سال کی بیٹیوں کو قتل کردیا تھا۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے مطابق بیوی طلاق لے کر بچیاں ساتھ لے جانا چاہتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close