فیصل آباد، سڑک کنارے کھڑی کار سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

فیصل آباد میں کار سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، 18 سے 19 سال کی دونوں لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔سٹی پولیس افسر فیصل آباد نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے۔سی پی او فیصل آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعےکی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئےملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close