فیصل آباد، جائیداد کی تقسیم پر اختلاف، بیٹوں نے باپ مار دیا

فیصل آباد میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعے پر بیٹوں نے فائرنگ کر کے 57 سالہ باپ کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ گٹ والا کے قریب پیش آیا جہاں مقتول نوازش علی ایک بیکری سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر روانہ ہو رہا تھا کہ پیدل بھاگتے ہوئے آنے والے شخص نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول نوازش علی پر فائرنگ کرنے والا مقتول کا بیٹا ہے، واقعے کا مقدمہ مقتول کے تین بیٹوں ملزمان عتیق، نبیل اور توصیف الرحمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں مقتول کی بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ تینوں بیٹوں نے جائیداد کی تقسیم کے تنازع پر اپنے باپ کو قتل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close