فیصل آباد، ٹرین کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق، پہچان سامنے آ گئی

فیصل آباد(آئی این پی)تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں 281ج ب کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جاں بحق ہونیوالوں میں 2 سگے بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 25 سالہ ثاقب، 24 سالہ خضر حیات اور 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close