بینک لاکر سے ایک کروڑ مالیت کے زیورات نکلوا کر فرار

فیصل آباد (آئی این پی)غلام محمد آباد میں بھائی نے بھائی کے بینک کے لاکرمیں رکھے بھائی کے ایک کروڑ مالیت کے زیورات نکلوا کر فرار ہوگیا، پولیس نے امانت میں خیانت میں کا مظاہرہ کرنے پرملزم بھائی جاوید اقبال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا‘ غلام محمد آباد کے رہائشی عشرت عاصم نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے بنک کے لاکرمیں 35تولے طلائی زیورات اورڈائمنڈ کا سینٹ رکھوایا اوربھائی جاوید اقبال کوچابی دیکربیرون ملک چلاگیا تھا

گزشتہ دنوں واپس آیا تو بنک میں جاکرلاکردیکھا تواس میں موجود کم وبیش ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات غائب تھے معلوم ہو اکہ اسکے بھائی نے امانت میں خیانت کامظاہرہ کرتے ہوئے بنک سے لاکر سے زیورات نکلوا لئے ملزم بھائی سے بازپرس کی تووہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close