فیصل آباد، چور دکان کے شٹر توڑ کر 8 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوڈ کر کے فرار

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد کار سوار چوروں کا گروہ نشاط آباد میں بھی دکان کے شٹر توڑ کر 8لاکھ سے زائد مالیت کا سامان کار میں لوڈ کر کے فرار ہو گیا، پولیس شہر بھر میں سرگرم کار سوار چوروں کو پکڑنے میں ناکام‘7 ج ب کے رہائشی امجد علی نے بتایا کہ وہ حسب معمول دکان کو تالے لگا کر گھر آ گیا،

اگلی صبح دکان پر گیا تو دکان کا شٹر ٹوٹا ہوا تھا اور جانچ پڑتال کرنے پر 8 لاکھ سے زائد مالیت کے 200 ڈنڈے سگریٹ‘ 140 کارٹن پیمپر‘ 3کارٹن چائے‘ گھی اور دیگر سامان غائب تھا۔جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے سفید رنگ کی کار میں سوار چوروں کا گروہ واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور مذکورہ کار سوار گروہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے شٹرز کے تالے توڑ کر وارداتیں کر چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close