فیصل آباد، لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد مدینہ ٹائون پولیس نے چیئرمین فیصل ہسپتال کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق عبدالرزاق نے تھانہ مدینہ ٹائون پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ دنوں ملزم باسط گجر نے چیئرمین فیصل ہسپتال ڈاکٹر عرفان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر صائمہ عرفان کو فون کر کے پورے خاندان کو ختم کرنے کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close