راجہ ریاض کی لندن سے وطن واپسی، کس نے استقبال کیا؟

فیصل آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد راجہ ریاض لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا،راجہ ریاض کا کمال پو انٹر چیلنج پر کارکنوں نے استقبال کیا، استقبال کرنے والوں میں ن لیگ کے مقامی رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے،

کارکنوں نے مسلم لیگ ن، نوازشریف اور راجہ ریاض کے حق میں نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں،راجہ ریاض کو قافلے کی صورت میں کمال پور سے گھر کی جانب لیجایا گیا، کارکن راستے میں بھی شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close