فیصل آباد میں تین مختلف واقعات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں تین مختلف واقعات میں بجلی کا کر نٹ لگنے سے 3افراد جان بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباداعوان والا، ستیانہ روڈ گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بچے کو بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے سے 7 سالہ عبداللہ ولد عباس موقع پر جان بحق ہو گیا۔جو کہ اعوان والا، ستیانہ روڈ فیصل اباد کا رہائشی ہے۔

دوسرا واقع اعوان ٹاؤن، تاندلیانوالہ کبوتر کو پکڑنے کے لیے دیوار پر چڑھنے کی کوشش کے دوران بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے سے 17 سالہ محمد بلال ولد محمد مجید جاں بحق ہو گیا۔جو کہ چک نمبر 422 جی۔بی تاندلیانوالہ کا رہائشی ہے۔ تیسراواقع چک نمبر 433 جی۔بی، جھوک دتہ، مزدور کو بجلی کا جھٹکا لگا جب لوہے کا ٹی۔آر بجلی کی مین تاروں سے ٹکرایا۔ کرنٹ لگنے سے 18 سالہ صغیر علی ولد عارف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جو کہ جھلہ موڑ، تاندلیانوالہ کا رہائشی ہے۔لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close