فیصل آباد، ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 110سے زائد وارداتیں، لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین لیے گئے

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 110سے زائد مقا ما ت پر وارداتیں، وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین لیے گئے‘ جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیاں کرنے کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق باغ جناح میں سیر کیلئے آنیوالے عمر سہیل سے 14ہزار روپے‘ فون‘ کچہری بازار کے قریب حسن علی سے 35ہزارروپے‘ فون‘ جج والا کے قریب احمد رضا سے 10ہزار روپے‘ فون‘ شیخ کالونی کے جاوید اقبال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ عوامی کالونی میں محمد ندیم کے گھر سے چوروں کا گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑے‘ غلام محمد آباد بی بلاک کے الیاس سے 25ہزار روپے‘ فون‘ قبرستان موڑ پر طارق عزیز سے 45 ہزار روپے‘ فون‘ سفینہ ٹائون کے علی حیدر سے 22ہزار روپے‘ فون‘ غوثیہ پارک میں غلام مصطفی کے دفتر سے 3لاکھ 80ہزار روپے‘ 218 رب کے حافظ محمد شریف کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان‘ کوکیانوالہ میں عاطف اسلم کے آفس سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے‘ رضاآباد کے علاقہ بلال فارمیسی کے قریب اویس شریف سے ایک لاکھ 70ہزار روپے‘ فون لوٹ لیے‘ 7 ج ب کے عابد علی سے 16ہزار روپے‘ فون‘ ہجویری پارک کے بلال کی دکان کا صفایا‘ سنت سنگھ والا میں احسن سے نقدی‘ فون‘ 45 ج ب میں صوبے خان کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چور لے گئے‘ ملت ٹائون کے منان اعظم سے ؑنقدی‘ فون‘ 119 ج ب رسول پورہ کے سفیان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 202 رب گٹی کے فاروق کی فیکٹری سے چور 10لاکھ کا کپڑا لے اُڑے‘ عبداللہ پور پل کے قریب وسیم اختر سے پرس چھین لیا‘ عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک کے قریب عاکف‘ سلیمی چوک کے غلام مرتضیٰ‘ النجف کالونی کے احتشام سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر سلیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 208 چک کے قریب ذیشان محمود سے 25ہزار روپے‘ فون‘ رائل ولاز ماڈل سٹی کے حافظ محمد حمزہ کے گھر کے تالے توڑ کر 8 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان‘ چوری‘ سوساں روڈ پر جاوید اقبال سے نقدی‘ فون‘ 195 رب کے عبدالرحمان سے نقدی‘ فون‘ 191 رب کے ساجد حسین سے نقدی‘ فون‘ کڑاری والا کے آصف علی سے نقدی‘ فون‘ 295 رب کے سانول سے نقدی‘ فون‘ امین پور بنگلہ کے محمد انصر کا گھر‘ 57 ج ب کے عمران سے 32 ہزار روپے‘ فون‘ 243 رب جہانگیر موڑ کے خادم حسین کی دکان‘ 133 گ ب کے حامد خان سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 87 گ ب کے طیب رحمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 264 رب کے شبیر حسین سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ مخدوم روڈ پر فیصل سے نقدی‘ فون‘ گلفشاں موڑ پر ذیشان سے نقدی‘ فون‘ سرسیدٹائون کے حارث سے نقدی‘ فون‘ ڈجکوٹ روڈ پر شجاع دین سے نقدی‘ فون‘ 225 رب کے شعیب خان‘ رانا توصیف سے نقدی‘ فون‘ 215 ر ب کے ماجد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 209 رب کے رانا خضر سے 8 ہزار روپے‘ فون‘ 103 گ ب کے مطلوب سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 648 گ ب کے ناظر خان سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 118 گ ب کے آصف علی سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ 112 گ ب کے عاطف سے 20ہزار روپے‘ فون‘ راول چوک کے وقار یونس سے 27ہزار روپے‘ فون‘ 356 گ ب کے عمران سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 280 گ ب کے صفدر کے ڈیرے سے مویشی‘ 205 گ ب کے عاشر عظیم سے 50ہزار روپے‘ فون‘ طارق محمود سے 15 ہزار روپے‘ فون‘ 69 رب کے مبشر حسین سے 18ہزار روپے‘ فون‘ 97 رب کے ارشد کی حویلی سے مویشی‘ 422 گ ب کے طارق علی سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 424 گ ب کے نوید سلیمان سے 65 ہزار روپے‘ فون‘ 622 گ ب کے اکرم سے 6 لاکھ روپے‘ فون‘ 457 گ ب کے ذوالفقار کی حویلی سے بکرے‘ 455 گ ب کے اسامہ سے 90ہزار روپے‘ فون‘ 497 گ ب کے عبدالستار سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 474 گ ب کے شفیق سے 15 ہزار روپے‘ فون‘ 192 گ ب کے غلام عباس سے 85ہزار روپے‘ فون اور دیگر نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔جبکہ راجباہ روڈ سے آصف‘ تھانہ ریلبازار کے باہر سے ذیشان شاہ‘ ضلع کچہری سے نوید جمیل‘ گلبرگ روڈ سے ابراہیم‘ گورونانک پورہ میں صفدر عباس‘ شہباز شریف پارک سے بابر حسین‘ محلہ عثمان غنی سے وقار‘ فیض آباد کے سردار علی‘ رحمت ٹائون کے محمد معاذ‘ رضاآباد کے شیر خالد‘ ظفر آباد کے عرفان علی‘ رضا آباد کے مدثر‘ کلیم شہید کالونی سے طارق‘ 7 ج ب کے عبدالرحمن‘ ہجویری ٹائون کے سلیمان‘ جوہر کالونی کے محمد رفیق‘ 196 رب کے رحمان علی‘ محلہ رحمان آباد کے سلیم‘ ستیانہ روڈ عسکری بنک کے باہر سے ظفر حسین‘ روشن کلاتھ ہائوس سے اویس‘ کہکشاں کالونی میں وقاص‘ کوہ نور پلازہ سے فرخ شہزاد‘ حسیب طارق‘ بلال مسعود‘ فخر آباد کے محمود احمد‘ سٹی چک جھمرہ کے نذر خان‘ غوثیہ آباد کے عمر سرفراز‘ 76 ج ب کے اشتیاق‘ 263 رب کے فرخ‘ سمن آباد کے فاروق‘ 128 گ ب کے وسیم‘ 89 گ ب کے طارق‘ سلیمان اعجاز‘ بلوچ والا کے امداد حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں