فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حساس ادارے کے دفترپر حملے کے مقدمے میں ملوث 4ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے ملٹری کورٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج محمدحسین نے کیس پر سماعت کی۔
پاک فوج کے کمانڈنگ افسر نے ملزمان کی حوالگی کی عدالت سے درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے 9 مئی واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں