فیصل آباد، اختیارات سے تجاوز، 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، 5 کو معطل کر دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ضلع کے 11 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل اور 5 کو معطل کر دیا۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق 10 تھانوں میں انسپکٹر رینک کے نئے ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ سے تبدیل ہوکر فیصل آباد آنے والے انسپکٹرز کو متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جن میں انسپکٹر راجہ احسان اللہ گلبرگ،انسپکٹر خاور حسین پیپلزکالونی،انسپکٹر غازی عدنان مدینہ ٹاون،انسپکٹر عدنان احمد سرگودھا روڈ،سب انسپکٹر معظم گجر ریل بازار،انسپکٹر محمد عمران بٹالہ کالونی،انسپکٹر مجاہد عباس ٹھیکری والا،انسپکٹررانا اصغر ماموں کا نجن سے گڑھ،انسپکٹر فہد بن فدا سٹی جڑانوالہ، انسپکٹر اصغر علی صدر جڑانوالہ،انسپکٹر فیاض احمد ایس ایچ او مامو ں کانجن تعینات کئے گئے ہیں۔فیصل آباد پولیس کے معطل ہونے والے 5 ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او سرگودھا روڈ سفیان بٹر،ایس ایچ او تھانہ گلبرگ طارق امیر،ایس ایچ او پیپلزکالونی بشارت اعوان، ایس ایچ او ٹھیکر یوالا صدیق چیمہ،ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی عمران جاوید شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close