موٹرسائیکل سوار شہری نے گولی مار کر ایک ڈاکو کو زخمی کر دیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد تھانہ منصورآباد کے علاقہ جھمرہ روڈ پر سنت سنگھ والا میں موٹرسائیکل سوار شہری نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ایک ڈاکو کو زخمی کر دیا جبکہ ڈاکو زخمی ساتھی کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر فرار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر واردات کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس زخمی ہونے والے ڈاکو کا سراغ نہ لگا سکی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے جھمرہ روڈ سے ملحقہ سنت سنگھ والا روڈ پر واقع گلزار مدینہ مسجد والی گلی میں دو مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روک لیا اور اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے تو متاثرہ نوجوان نے حاضر دماغی اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی تو ایک گولی موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو کو لگی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تو اس کے ساتھی کی مذکورہ شہری پر فائرنگ کی تو اس نے بھاگ کر جان بچائی اور ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو موٹرسائیکل پر بیٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس فرار ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھی کا سراغ نہ لگا سکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close