فیصل آباد دھوبی گھاٹ گرائونڈ سے خاتون کا ساڑھے 3 سالہ بیٹا غائب ہو گیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادگلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں آرام کرنے والی خاتون کا ساڑھے 3سالہ بیٹا غائب ہو گیا۔۔۔ تفصیل کے مطابق گوگی بی بی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے ساڑھے 3سالہ بیٹے عباس کے ہمراہ سیر کرنے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں آئی اورستنے کیلئے بیٹھی تواسکو نیند آگئی جب وہ بیدار ہوئی تو اس کا بیٹا موجود نہ تھا اورتلاش کرنے کے باوجود بھی نہ ملا تواس نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ اسکے بیٹے کو مبینہ ملزمان علی حسن وغیرہ نے اغواء کیا ہے۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close