پنجاب بھر کے 38 سکول سربراہان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری

فیصل آباد (آئی این پی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 38 سکول سربراہان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تبدیل ہونے والوں میں سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول پرتاب نگر محمد ذاکر کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمندری‘ پرنسپل گورنمنٹ جوہر پبلک سکول علامہ اقبال کالونی محمد منشا کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ شگفتہ سلطانہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکی جگہ تحصیل صفدرآباد سے ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسر فوزیہ بلال کو ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ تعینات کر دیا اور دیگر اضلاع کے پرنسپل‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ڈی ایجوکیشن آفیسرز کو تبدیل کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close