فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والا، مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک کر دیئے گئے

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ پینسرہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر پینسرہ روڈ پر موبائل شاپ میں لوٹ مار کرنے کے بعد جھنگ روڈ کی طرف فرار ہوا،

متاثرہ تاجر کی طرف سے ریسکیو15 پر واردات کی کال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوٹ مار کرنیوالے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے تین ڈاکو بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس پارٹی نے گھیرا ڈال کر زخمی ڈاکو کو پکڑا تو اس دوران ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پکڑے جانیوالے زخمی ڈاکوئوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر مذکورہ دونوں ڈاکو بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، تاہم پولیس نے مرنے والے تینوں ڈاکوئوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال شعبہ پوسٹ مارٹم منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک مارے جانیوالے ڈاکوئوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close