فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد کے علاقے بابر کالونی میں شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کیلئے اپنی زبان کاٹ لی،40 سالہ شخص کی زبان کٹنے کے بعد 2 حصے ہوگئی۔ پولیس کی ابتداتی تفتیش کے مطابق بیوی نے گھر واپس آنے کیلئے شوہر سے زبان بند رکھنے کی شرط رکھی تھی۔جھگڑے پر خاتون گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی جس کے بعد بیوی نے گھر واپس آنے کیلئے شوہر سے خاموش رہنے کی شرط رکھی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاتون نے شرط عائد کی تھی کہ اگر وہ اپنی زبان بند رکھے گا، زیادہ بولے گا نہیں،ڈانٹ ڈپٹ نہیں کرے گا تو ہی وہ گھر آئے گی جس کے بعد شوہر نے کھینچی سے اپنی زبان کاٹ ڈالی۔پولیس نے زبان کاٹنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے پولیس نے حراست میں لیا۔زمان خان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے زبان کاٹی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں