ضلع چکوال کی 2 قومی، 4 صوبائی نشستوں پر دلچسپ صورتحال، چوہدری حیدر سلطان کا قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چکوال(آئی این پی)ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوںپر مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اور میاں نوا زشریف کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے چوہدری حیدر سلطان نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹکٹ کی درخواست دیدی ہے جبکہ اسی نشست پر میجر (ر) طاہر اقبال اور قیصر مجید ملک بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں جبکہ سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے تو باقاعدہ اپنی انتخابی مہم بھی حلقہ این اے58میں شروع کردی ہے۔

ادھر حلقہ این اے59میں صورتحال اس وقت بڑی دلچسپ ہوگئی کہ جب شہریار اعوان نے بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی ہے حالانکہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقے میں بڑے مضبوط امیدور اہیں۔ سردار ممتاز ٹمن کے نواسے ملک شاہ روز ٹمن بھی درخواست دینے کیلئے تیار ہیں مگر کچھ حلقوںکا خیال ہے کہ شاہ روز ٹمن نے ابھی تک مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت ہی اختیار نہیں کی ہے لہذا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جبکہ اسی حلقے سے سردار منصور حیات ٹمن بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے بڑے پرامید ہیں، مسلم لیگ ن نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں، بہرحال موجودہ صورتحال کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے اندر بھی کھینچا تانی شروع ہوگئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close