چکوال، 5 کلو منشیات مقدمہ کے ملزم کو بری کیوں کر دیا گیا؟

چکوال(آئی این پی)پانچ کلو منشیات مقدمہ کا ملزم ماڈل کورٹ سے بری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چکوال پولیس نے سید ظفر ولد سید رحمان ساکن ڈھیری باڈنڈہ تحصیل لاہور ضلع صوابی کو خیبر پختونخواہ سے لاہور منشیات سگمل کرنے کی کوشش کو مخبر کی اطلاع پر ناکام بناتے ہوئے گرفتار کیا جامعہ تلاشی کے بعد ملزم سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کیا گیا

مقدمہ کا ٹرائل کریمنل ماڈل کورٹ میں کیا گیا تھا دوران ٹرائل ملزم کے وکیل سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال ملک اظہر حسین اعوان کے مضبوط دلائل کے بعد پولیس استغاثہ میں ملزم کا جرم ثابت ہی نہ کر سکی نہ ہی عدالت میں کوئی ٹھوس شواہد پیش کر سکی جس کے بعد کریمنل ماڈل کورٹ کے فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالجبار نے مکل کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم سید ظفر کو باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close