چکوال(آئی این پی ) ملت چوک تھانہ سٹی کے علاقے میں کیس واپس نہ لینے پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔نذر گل ولد یار محمد نے سٹی پولیس کو بتایا کہ میں ملت چوک چکوال کا رہائشی ہوں ، رات کو میں اور میرا بیٹا محمد عارف اپنے گھر جا رہے تھے ا س وقت ملت چوک پر جب ہم پہنچے توسمیع اللہ ولد عید محمد محلہ ڈھکور وڈ، جمشید خان ولد یعقوب خان ، ساجد خان ولد انور خان،افضل خان ولد ہاشم خان محلہ فروٹ منڈی کے ہمراہ4نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں ہمار اراستہ روک کر دھمکیاں دی
اور کہا جو تم نے ہمارے خلاف کیس کیا ہوا اس کی پیروی ختم کر دو اور کیس واپس لے لو نہیں تو ہم تمہارے بیٹے یونس کو مار دیں گے اگر تم نے کیس واپس لیے لیا تو ہم خود تمہارا پیٹا واپس کر دیں گے نہیں تو اس کا انجام برا ہوگا اور لوگوں چہل پہل کی وجہ سے چکوال شہر کی طرف موٹر سائیکل کی طرف بھاگ گئے۔ صبح جب میں عدالت میں عبوری ضمانت میں پیش ہوا تو ملزمان نہ آئے اور بیج صاحب نے ضمانت خارج کر دی مندرجہ تمام لڑکوں نے مجھے خوف ہراساں کیا ہے اور میر ابیٹا بھی ان ہی کے پاس ہے ۔سب انسپکٹر احسن عبداللہ عارف نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں