یوم تکریم شہدا چکوال، تقریب آج شہدا پارک منعقد ہو گی

چکوال(آئی این پی)سابقہ فوجی لواحقین اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا چکوال کی تقریب 27مئی کو شام پانچ بجے شہدا پارک چکوال میں منعقد ہوگی جس کی صدارت سابق چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کریں گے جبکہ تقریب میں چکوال چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران، ڈسٹرکٹ بار چکوال، چکوال پریس کلب اور ہر مکتب فکر کے چیدہ چیدہ افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب کے بعد شہدائے چکوال یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور بعد ازاں شہدا پارک سے یادگار شہدا ون فائیو چوک تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکیل دے دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close