چکوال، موٹروے سے گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 70 ٹن گندم ضبط کر لی گئی

چکوال(آئی این پی)محکمہ فوڈ نے موٹر وے سے گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،70 ٹن گندم ضبط،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ غلام عباس راولپنڈی ڈویڑن کی فوڈ انسپکٹر چکوال مجتبی صفدر اور عملہ کے ہمراہ سالٹ رینج میں کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی کی محکمہ فوڈ چکوال کے ہمراہ سالٹ رینج کے علاقہ میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کیخلاف بڑی کارروائی،70 ٹن گندم ضبط،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویڑن غلام عباس نے فوڈ انسپکٹر چکوال مجتبی صفدر اور عملہ کے ہمراہ رات گئے موٹر وے سالٹ رینج کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے گندم سے بھرے چار ٹرالرز کو چیک کیا جو گندم بار برداری کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکے جس پر چاروں گاڑیوں میں موجود 70 ٹن گندم ضبط کرکے فوڈ گودام چکوال میں جمع کروادی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close