بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

بہاولپور (پی این آئی) اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف مالی بدعنوانیوں اور انتظامی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف تحقیقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی سابق وائس چانسلر کے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرےگی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔کمیٹی یونیورسٹی اسکینڈلز سے جڑے تمام افراد کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close