غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ، گندم کی فی من قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں گندم کی قیمت فی من 4,400 روپے سے لے کر 4,800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران فی من گندم کی قیمت میں 700 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں 10 اور 20 کلوگرام کے سستے آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں نایاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا جو پہلے 1,500 روپے میں دستیاب تھا، اب 1,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ تاہم ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے اور 10 اور 20 کلوگرام کے تھیلے آسانی سے دستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close