پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور مستقبل میں سیلابی خطرات کم کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 60 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قرض کے حصول کے لیے اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کریں گے۔ کمیٹی اے ڈی بی کے ساتھ قرض کی شرائط، فنانسنگ اور دیگر تکنیکی امور پر مذاکرات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ قرض متاثرہ اضلاع میں سیلابی خطرات کم کرنے، انفراسٹرکچر کی بحالی اور زرعی زمینوں کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی مرمت کے ساتھ زرعی رقبے کو سیلابی نقصان سے بچانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے اے ڈی بی سے باضابطہ بات چیت کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد قرض کے حصول کے عمل کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






