مختلف اضلاع میں چینی کے نرخ کیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب کے کین کمشنر کے زیرِ اہتمام چینی کی ایکس مل قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے شوگر ملوں سے چینی کی موجودہ قیمتوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور اور رحیم یار خان کی ملوں میں چینی 147 سے 148 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں قیمت 150 سے 160 روپے، ملتان میں 150 سے 155 روپے، اور فیصل آباد میں 152 سے 155 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ میں قیمت 160 سے 164 روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں قیمت 150 سے 160 روپے، سرگودھا میں 155 سے 160 روپے، جبکہ راولپنڈی اور مضافات میں یہ 158 سے 165 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹوں میں چینی کی ریٹیل قیمت 147 سے 166 روپے فی کلو کے درمیان رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close