گندم کی قیمت سےمتعلق عدالت کا ا ہم حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گندم کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مختلف بنچوں میں زیرِ سماعت کیسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام درخواستیں پرنسپل سیٹ پر مقرر کی جائیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے کی۔ پنجاب حکومت کے لاء افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ گندم کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے متعدد درخواستیں پرنسپل سیٹ سمیت ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں میں زیرِ سماعت ہیں، اور اس صورتحال میں فیصلوں میں تضاد پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ تمام متعلقہ کیسز کو یکجا کرکے ایک ہی بنچ کے سامنے پرنسپل سیٹ پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، تاکہ ایک واضح اور یکساں فیصلہ سامنے آسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close